ہفتے میں تین دن کام باقی دن آرام
نیو یارک(نیٹ نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا تاج مائیکرو سوفٹ کے موجد بل گیٹس سے چھیننے والے صاحب کارلس سلم نے اپنی کامیابیوں کے گر بتاتے ہوئے لوگوں کو تجویز دی ہے ہفتے میں تین دن کام اور باقی دن آرام کرنا چاہئے۔ کام کیلئے صرف 3دن رکھے جائیں باقی دن لوگ تفریح کریں اور خاندان کیساتھ گزاریں۔ اس سے زندگی زیادہ بہتر ہو جائے گی ۔ اس تبدیلی سے نہ صرف نوجوانوں کو ورک فورس کا حصہ بنانے کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔