ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹرین کا ڈیزائن متعارف
لندن(نیٹ نیوز) ڈرائیور لیس گاڑیوں کے بعد پیش ہے ڈرائیور لیس ٹیوب ٹرین ، برطانوی دارالحکومت لندن کی شہری حکومت نے دنیا کی پہلی ڈرائیور لیس ٹیوب کاڈیزائن پیش کر دیا ۔ شہر میں زیر زمین چلنے والی اس بغیر ڈرائیور کی ٹرین کے منصوبے پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی اور ابتدائی طور پر ڈھائی سو ٹرینیں تیار کی جائینگی۔جدید ٹیکنالوجی نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی پر اپنے اثر ات مرتب کئے ہیں وہیں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی تیزی سے ترقی جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب ڈرائیور لیس گاڑیوں کے بعد پیش ہے ڈرائیور لیس ٹیوب ٹرین ، جی ہاں برطانوی دارالحکومت لندن کی شہری حکومت نے دنیا کی پہلی ڈرائیور لیس ٹیوب کاڈیزائن پیش کر دیا ہے۔ شہر میں زیر زمین چلنے والی اس بغیر ڈرائیور کی ٹرین کے منصوبے پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی اور ابتدائی طور پر ڈھائی سو ٹرینیں تیار کی جائینگی ۔