• news

تحریک انصاف کے استعفے جلد منظور کئے جائیں آپسی اختلافات سے ملک دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں: سلیم سیف اللہ

صوابی (ثناء نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سلیم سیف اللہ خان نے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کو فوری طور پر منظور کر کے ان حلقوں میں جلد از جلد ضمنی الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا آپس کے اختلافات اور دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمن اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ استعفوں کی منظوری آئینی، قانونی اور جمہوری عمل ہے لہٰذا اسے اس کے تحت عملی جامہ پہنایا جائے۔  انہوں نے ملک کی موجودہ اندرونی و بیرونی حالات کے پیش نظر وفاقی حکومت ، عمران خان اور طاہر القادری کے مابین مذاکرات پر زور دیتے واضح کیا ملک کی سیاسی قوتوں کے مابین آپس کے اختلافات اور دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمن اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت لائن آف کنٹرول اور سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے بہت غلط کام کر رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے پاک بھارت تعلقات خراب ہوں گے۔
سلیم سیف اللہ

ای پیپر-دی نیشن