• news

ایشین گیمز میں ٹیم کی کارکردگی رپورٹ ہاکی فیڈریشن کو جمع کرا دی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ و مینجر شہناز شیخ نے ایشین گیمز 2014ء میں قومی ٹیم کی کارکردگی رپورٹ پی ایچ ایف کو جمع کرا دی۔ شہناز شیخ نے گذشتہ روز پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر میں صدر اختر رسول اور سیکرٹری رانا مجاہد سے ملاقات کر کے ایونٹس کی تیاری کے لئے تجاویز پیش کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، فائنل تک رسائی سے پاکستان ہاکی کی ساکھ بحال ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن