• news

پی آئی اے کے اعلیٰ افسروں کا اپنے ہوائی جہازوں پر عدم اعتماد، ایم ڈی سمیت 7 ارکان کا وفد آج اتحاد ائر لائنز سے لندن جائے گا

لاہور (خبر نگار) اربوں روپے کے مالی خسارے کے بوجھ سے دبی پاکستان کی قومی ائر لائنز پی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے اپنے ہوائی جہازوں پر عدم اعتماد کر دیا۔ پی آئی اے کے ایم ڈی شاہ نواز رحمان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ارشد عزیز، چیف لیگل آفیسر اور بورڈ ممبران سمیت 7 افراد کا وفد آج پی آئی اے کی بجائے اتحاد ائر لائنز کی پرواز کے ذریعے کراچی سے ابوظہبی اور وہاں سے لندن جا رہا ہے۔ وفد کے لندن جانے کا مقصد وہاں ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کرنا ہے۔ ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے پی آئی اے سے 5 ارب روپے کا کلیم طلب کیا تھا۔ وفد لندن میں مہنگے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کرے گا۔ جس کے کرائے کی مد میں ہزاروں پاؤنڈ مزید روزانہ کا خرچ آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن