• news

گولڑہ شریف میں چوکی پر دوران چیکنگ جعلی بریگیڈیئر گرفتار‘ وائرلیس سیٹ بر آمد

اسلام آباد (آئی این پی) گولڑہ شریف میں چوکی پر دوران چیکنگ جعلی بریگیڈیئر گرفتار، دوران تفتیش ملزم رضا حسن سے وائرلیس سیٹ بھی بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گولڑہ شریف کے قریب ناکے پر پولیس نے نشے میں دھت شخص کو گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزم رضا حسن بچارو کار گاڑی نمبر 2555میں سوار تھا، دوران تفتیش ملزم رضا حسن نے اپنے آپ کو بریگیڈیئر بتایا ، پوچھ گچھ کے دوران ڈیوٹی آفیسر گولڑہ پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچ گئے اور مزید تفتیش کے دوران جعلی بریگیڈیئر سے وائرلیس سیٹ بھی بر آمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانہ گولڑہ منتقل کر دیا۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس کے مطابق جعلی بریگیڈیئر کا نام رضا حسن ولد رفیق ہے اور اس کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔
جعلی بریگیڈئر

ای پیپر-دی نیشن