• news

لیسکو نے لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کر دی، شیخوپورہ میں درجنوں افراد کا مظاہرہ

لاہور+ شیخوپورہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار خصوصی) عیدالاضحٰی کے بعد لیسکو نے لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔ لاہور میں گھریلو صارفین کیلئے 4 گھنٹے اور انڈسٹری کیلئے 6 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آپریشن لیسکو محبوب علی نے بتایا موسم بہتر ہے گذشتہ 8 سے 10 دنوں میں لاہور میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی۔ عیدالاضحٰی کے دنوں میں کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔ اب موجودہ دنوں میں موسم کافی بہتر ہے اس لئے لوڈشیڈنگ کم سے کم کی گئی ہے۔ آئندہ چند روز میں موسم بہتر ہو جائے گا، لوڈشیڈنگ بالکل ختم کر دی جائے گی۔ شیخوپورہ اور نواحی علاقوں میں ہلکی سردی شروع ہو جانے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری۔ شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں 12تا14گھنٹے لوڈشیڈنگ۔ شہریوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے، محلہ خالد روڈ میں درجنوں افراد نے سول لائن سب ڈویژن میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن