• news

بھٹو نے ووٹ کا فیصلہ نہیں مانا تو پاکستان دو لخت ہوا: سعد رفیق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) طاہر القادری نے انتخابات میں آنا تھا تو انقلاب کے نام پر ڈرامہ کیوں رچایا گیا۔ فیصل آباد میں طاہر القادری کے آنے کا مقصد نوٹ اکٹھا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قلابازیاں لگانے کی بجائے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رول ادا کریں۔ سیاست میں تلخیاں نہیں اختلافات ہونے چاہئیں۔ ملتان سانحہ پی ٹی آئی انتظامیہ کی وجہ سے پیش آیا۔ پہلے بھگدڑ عمران خان کے سٹیج کے قریب ہوئی بعد میں گیٹ پر ہوئی۔ عمران خان کارکنوں کی نعشیں چھوڑ کر بنی گالہ کیوں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کزن مجیب خان نیازی کی نماز جنازہ ادا کرنے کی بجائے ناچ گانے میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے انتخابات میں ہی آنا تھا دو مہینوں تک اسلام آباد کو کیوں یرغمال بنائے رکھا۔ دھرنوں کے پیچھے ماسٹر پلان پرویزمشرف ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھٹو نے ووٹ کا فیصلہ نہیں مانا تو پاکستان دولخت ہوگیا، اب بھی اگر ووٹ کے فیصلے کی توہین کی جائے گی تو ملک کو اکٹھا رکھنا مشکل ہو جائے گا، پیپلز پارٹی دور میں ہم بھی میاں صاحب کو کہتے تھے کہ لانگ مارچ کریں، اسمبلیوں سے استعفے دیںمگر نواز شریف نے ہم سے ہمیشہ کہا کہ ایجی ٹیشن کی سیاست سے جمہوریت ڈی ریل نہ ہو جائے۔ عمران خان اور طاہر القادری کے پاس ایسی کونسی مشین لگی ہے جو دھرنوں اور جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
سعد رفیق

ای پیپر-دی نیشن