تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ میںتین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج (منگل) 14 اکتوبرکو ہوگی۔ عدالت نے پنجاب، سندھ اور خیبر پی کے سے بلدیاتی انتخابات کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیل طلب کررکھی ہے اور تینوں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم بھی دیاگیا ہے۔چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بلوچستان ہائیکورٹ بارکی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت کرے گا۔
بلدیاتی انتخابات کیس