12 اکتوبر 99ء کے اقدام کیخلاف مسلم لیگ ن نے اس مرتبہ یوم سیاہ نہیں منایا
لاہور (خصوصی رپورٹر) 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے اقدام کیخلاف مسلم لیگ (ن) نے پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ یوم سیاہ نہیں منایا البتہ مختلف عہدیداروں اور ذیلی تنظیموں نے اپنے اپنے طور پر تقریبات منعقد کیں جن میں 12 اکتوبر 1999ء کے اقدام کی مذمت کی گئی اور قرار دیا گیا کہ جنرل پرویز مشرف اور انکے ساتھیوں کے اس اقدام سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی تقریب سابق شہباز شریف سیکرٹریٹ کے انچارج اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق چیف کوآرڈی نیٹر نوشاد حمید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اگرچہ مسلم لیگ کے مسلم ٹائون دفتر میں یوتھ ونگ پنجاب کے نوجوانوں نے مذمتی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب کی صدارت یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کی لیکن پارٹی کی مرکزی، صوبائی یا ضلع لاہور کی تنظیم کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی تاہم صدر پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 12 اکتوبر 1999ء کے حوالے سے ایک زوردار بیان جاری کیا۔
یوم سیاہ/ مسلم لیگ (ن )