مضبوط اور مستحکم
ہمارے دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کا موزوں ترین جواب یہ ہے کہ ہم اپنی مملکت کو مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر تعمیر کرنے کا عزم صمیم کر لیں۔ یہ وقت ہے تعمیری کام کا، بے غرض خدمت کا، بے لوث ادائیگی فرض کا، آپ کو اپنے قول و فعل دونوں سے اپنی عوام میں ایک نئی روح پھونکنی ہے۔ اسے یہ محسوس کرایئے کہ وہ ایک مقصد عظیم کیلئے کام کر رہی ہے۔
(افسران حکومت پاکستان سے خطاب 1947ئ)