• news

بلاول کے بیان پر بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی اور اس پر بھارتی پرچم چسپاں کر دیا۔ ویب سائٹ پر ہیکرز نے لکھا بلاول بھٹو کے کشمیر سے متعلق بیان پر ویب سائٹ ہیک کی گئی۔ بلاول آئندہ بچگانہ بیان نہ دیں۔ بعد ازاں ماہرین آئی ٹی نے ویب سائٹ بحال کر دی۔ ویب سائٹ کو ساہو نامی بھارتی ہیکرز نے ہیک کرتے ہوئے اس پر نریندر مودی کی تصاویر بھی چسپاں کیں۔ بھارتی ہیکرز نے پیغام میں کہا کشمیر بھارت کا حصہ ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا، بھارتی ہیکرز نے پیغام میں دھمکی دی کشمیر سے متعلق بیانات نہ روکے گئے تو پاکستان کے سرکاری اداروں کی مزید ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن