متعدد افسروں کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی منظوری‘ایوب شیخ‘ احمد فاروق‘ اظہر حسین شمیم‘ سیف اﷲ چٹھہ اور پروین آغا شامل ہیں
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے متعدد افسران کی گریڈ21سے گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ21کے افسر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت نیشنل ہیلتھ ایوب شیخ کو گریڈ22میں ترقی دیدی گئی وہ وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ خدمات سر انجام دیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایوان صدر احمد فاروق کو گریڈ22 میں ترقی دیدی گئی ہے وہ بطور سیکرٹری ایوان صدر خدمات سر انجام دیں گے، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ایم ڈی اظہر حسن شمیم کو گریڈ22میں ترقی دیدی گئی وہ اس عہدے پر خدمات سر انجام دیتے رہیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ کو گریڈ22میں ترقی دیدی گئی ہے وہ بدستور اس عہدے پر کام جاری رکھیں گے، گریڈ21کی افسر پروین آغا کو گریڈ22میں ترقی دیدی گئی ہے وہ بطور سیکرٹری وزارت ریلوے خدمات سر انجام دیں گی۔