الیکشن کمشن میں 903 پارلیمنٹرینز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں
اسلام آباد(خبرنگار) الیکشن کمشن میں 903 پارلیمنٹرینز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانیوالوں میں قومی اسمبلی کے 278، سینٹ کے 100، پنجاب اسمبلی کے 249، سندھ 134، خیبر پی کے 87اور بلوچستان اسمبلی کے 55 ارکان شامل ہیں، الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق 268 ارکان نے تاحال اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمشن اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہنے والے اراکین کی معطلی کا آج نوٹیفکیشن جاری کردیگا، معطل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے اجلاس سمیت بحیثیت رکن اسمبلی کی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔