• news

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سادھوکے میں ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے ماں سے زیادتی

سادھوکے (نامہ نگار) دوران ڈکیتی دو مسلح افراد نے خاتون خانہ کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ سادھوکے گلی بابا طفیل والی کا زمیندار صغیر احمد ارائیں گذشتہ رات دھان کی فصل فروخت کرنے کامونکے منڈی گیا ہوا تھا کہ رات گیارہ بجے کے قریب دو ڈاکو جن کی عمریں 22اور 25سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے 25ہزار روپے نقدی ایک تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے اس دوران شیطان غالب آنے پر ڈاکو خوفزدہ اور سہمے کمسن بچوں کے سامنے خاتون خانہ کی منت سماجت کے باوجود اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔ صغیر احمد کے رات 2بجے گھر واپس لوٹنے پر اسکی اہلیہ نے خود پر ٹوٹنے والی قیامت سے آگاہ کیا تو صدمے کی تاب نہ لاتے اس پر غشی کی کیفیت طاری ہوگئی، صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن