شاہدرہ: پولیس کی گاڑی نے 13 سالہ لڑکے کو کچل ڈالا
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی نے مبینہ طور پر 13سالہ لڑکے کو ٹائروں تلے کچل کر ہلاک کردیا اور ایک ٹرک سے حادثے کا ڈرامہ رچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ برکت ٹائون کے رہائشی غلام محمد کا 13سالہ بیٹا عامر جو سگیاں پل کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹائروں تلے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر موجود ٹرک کو قبضہ میں لے لیا اور کہا کہ ڈرئیور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔