• news

کندھ کوٹ: صوبائی وزیر کو خوش کرنے کیلئے پولیس اہلکار کے ٹھمکے

 کندھ کوٹ (آئی این پی) کندھ کوٹ میں وزیر کو خوش کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے وہ انٹرٹینمنٹ پیش کیا کہ سب حیران رہ گئے،خود ڈی آئی جی بھی لطف اندوز ہوئے۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ،لیکن اب توانٹرٹینمنٹ کا سامان بھی ساتھ ہے۔ کندھ کوٹ میں  صوبائی وزیر کیلئے تقریب موسیقی کی دھن بجی تو پولیس اہلکار ٹھمکے  لگاتا رہا۔رقص کرنے والے   حیران ہوگئے  اورپولیس والے کو ٹھکموں کی داد دی ۔ صوبائی وزیر اور ڈی آئی جی  بھی سب دیکھتے رہے ۔

ای پیپر-دی نیشن