رحیم یار خان : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، امام بار گاہ کا متولی قتل
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) کچا صادق آباد روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے امام بار گاہ حیدری ٹرسٹ کا متولی اللہ دتہ جوئیہ جاں بحق، 18 سالہ بیٹا معین عباس شدید زخمی ہو گئے جکبہ موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے۔ دونوں باپ بیٹا موٹر سائیکل پر اپنے گھر ٹبی لاڑاں جا رہے تھے۔