ملازمتوں میں توسیع کے کیسز ایوان وزیراعظم نہ بھجوائے جائیں: وزارتوں، محکموں کو ہدایت
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ملازمت میں توسیع کے کیسز وزیراعظم سیکرٹریٹ کی اجازت کے بغیر بھجوانے سے روکدیا ہے۔ نوازشریف کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت تمام وفاقی وزارتوں، اداروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی طور پر مختلف محکموں اور سرکاری پراجیکٹس پر تعینات ملازمین کے توسیع کے کیسز ایوان وزیراعظم نہ بھجوائیں اور اپنے طور پر ہی ایسے معاملات کو نہ صرف ڈیل کیا جائے بلکہ انکی حوصلہ شکنی بھی کی جائے تاکہ انکے پیچھے موجود باصلاحیت افراد کو آگے بڑھنے اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں حکومت کو نہ صرف آسانی رہے بلکہ میرٹ پالیسی پر عملدرآمد بھی یقینی بنائی جا سکے۔