• news

پاکستان کیساتھ مثالی دفاعی تعلقات ہیں: ترک وزیر دفاع

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ نے انقرہ میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک استقبالیہ دیا۔ ترکی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق استقبالیہ میں ترکی کے وزیر دفاع پاک ترکی فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سینئر سفارت کاروں ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے مقررین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترکی کے وزیر دفاع نے استقبالیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی دفاعی تعلقات ہیں۔ترکی کے وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کے سفیر ہارون شوکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات علاقے میں امن اور استحکام کے قیام میں ایک ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اور خود مختاری کی ضامن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن