کیمپ جیل میں سائبر کرائم کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) کیمپ جیل میں سائبر کرائم کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم بیمار تھا اور جیل کے ہسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں دوران علاج دم توڑ گیا۔ جوہر ٹائون کے عتیق الرحمن کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے سائبر کرائم کا مقدمہ درج کیا گیا اور اسے 2اکتوبر کو کیمپ جیل بھجوا دیا گیا۔ 10 اکتوبر کو بیمار ہونے پر اسے جیل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا اور اسکا علاج شروع کیا گیا لیکن طبیعت بہتر نہ ہونے پر اسے گذشتہ روز سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ جیل حکام کے مطابق ملزم شدید بیمار تھا اور بیماری ہی اس کی موت کی وجہ بنی۔