• news

’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ پریشانی کا باعث، روکنے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے

لاہور (جاوید اقبال/ دی نیشن رپورٹ) حکمران جماعت کے رہنما ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے سے اس قدر پریشان ہوتے ہیں کہ حکومت پنجاب کو ایسی پالیسی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے جس سے آئندہ تعلیمی اداروں میں اس کے امکانات کی روک تھام کی جا سکے۔ گو نواز گو کا یہ نعرہ عوامی جلسوں اور دیگر مقامات پر گزشتہ ہفتوں سے لگایا جا رہا ہے جس نے حکمرانوں کو پریشان کیا ہے۔ سی ایم آفس کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبائی ایجوکیشنل ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹیوں، بورڈ، کالج اور سکول کی تقریبات میں اسے روکا جائے۔ یہ نعرہ اتنا عام ہو گیا ہے کہ ڈی سی اوز، اے سی اور پنجاب میں کام کرنے والے اور خصوصی فیلڈ میں کام کرنے والے بیورو کریٹس کو یہ خوف ہے کہ پبلک میں ان کے جانے پر بھی انہیں ایسے نعروں سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن