• news

پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو گیس پر اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سکیم پر حکم امتناعی  جاری کر دیا۔  چیف جسٹس  ہائیکورٹ  مظہر عالم  میاں خیل اور جسٹس ملک منظور حسین نے سماعت کی۔ خیبر پی کے  کے صنعتکاروں نے جی آئی ڈی سی  آرڈیننس 2014ء  کے خلاف درخواست  دائر کر رکھی تھی۔ صنعتکاروں نے درخواست  میں موقف پیش کیا ہے کہ صوبے میں پہلے سے ہی توانائی کا بحران ہے ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو گیس  پر اضافی  ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

ای پیپر-دی نیشن