سعید اجمل کے ٹیسٹ پر تحفظات ‘مشکوک بائولنگ ایکشن جانچنے کا طریقہ بھی مشکوک نکلا
لندن (بی بی سی رپورٹ )یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی سی سی ان کے بائیومکینکس ٹیسٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ بائیو مکینکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر جیکلین اولڈرسن نے کہا کہ ہم نے اپنا تعاون ختم کر دیا ہے۔ حالیہ ٹیسٹ میں شفافیت نہیں ہے۔یونیورسٹی نے پاکستانی سپن بولر سعید اجمل کے ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق سعید اجمل کا ایکشن 2009 میں کلیئر قرار دیا گیا تھا۔2009 میں ’گیند چھوڑنے کے فریم‘ کو سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو قانونی قرار دیے جانے میں بہت زیادہ اہمیت حاصل تھی۔سب سے زیادہ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سعید اجمل کے کیے گئے۔