تباہ حال عوام بے خبر حکمران
مکرمی! اخبار کی خبر کے مطابق جولائی اگست‘ ستمبر میں پچیس سو 2500 افراد نے خودکشیاں کی ہیں۔ تباہ حال لوگوں نے خودکشیاں کر کے غربت بیروزگاری تباہی‘ بربادی اور رسوائی سے نجات حاصل کی میرا اس ملک کے حکمرانوں سے سوال ہے کہ اس آئین و قانون کا فائدہ جس کے ہوتے تباہ حال لوگوں کے آفات سے نجات کا صرف ایک ہی ہو کے وہ اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کر لیں۔ خدارا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اللہ رب العزت محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اورقرآن حکیم کا آئین اور قانون نافذ کیا جائے ورنہ تباہی ہمارا مقدر ہو گی۔ طاقتور پنچھی پرواز کر جائیں گے اور کمزور تباہ ہو جائیں گے۔ (احمد حسن عرضی خان ملن ہانس قبولہ شریف)