ایگزیکٹو انجینئر فیسکو ڈویژن چنیوٹ کیلئے
مکرمی! بندہ نے واپڈا سے بجلی کا کنکشن لے رکھا ہے جن کا حوالہ نمبر06.131671073001اور میٹر SP14966ہے / بل لف ہے بندہ کو ہر ماہ بل بجلی میں پی ٹی وی فیس مبلغ 35روپے لگائی جاتی ہے جبکہ بندہ کے گھر میں کبھی بھی ٹی وی نہ رہا ہے اور نہ اب ہے اسلئے بندہ سے ٹی وی فیس وصول کرنا سراسر زیادتی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ لہٰذا جناب والا سے عاجزانہ التماس ہے کہ بندہ کوٹی وی فیس واپس کرنے کا حکم صادر فرما کر مشکور فرمائیں ۔ (رانا محمود احمد چک نمبر58جنوبی ڈوگرانوالا سرگودھا )