میرا گھر کہاں ہے
مکرمی! قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ لوگ جھوٹ کثرت سے بولیں گے زنا عام ہو جائے گا۔ قدرتی آفات کی بہتات ہو جائے گی جائزہ لیا جائے تو آج پل پل قیامت ہی تو ہے لوگ کثرت سے جھوٹ بولتے ہیں اور سچ گردانتے ہیں بے پردگی عروج پکڑ چکی ہے۔ زنا کاری عام ہو گئی ہے خون ریزی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہے پانی رب تعالیٰ کی نعمت ہے اور رحمت بھی ہے لیکن یہی پانی رحمت کی بجائے زحمت بن گی ہے۔ یہ عذاب ہی تو ہے پانی نے دریائوں سے اچھل کر سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیا اس سے قبل 2010ء کے سیلاب نے بھی کتنے دیہات صحفہ ہستی سے مٹا دئیے تھے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ جس طرح 2010ء میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی حکومتیں اس کا سدباب کرتیں۔(احمد حسن عرضی خان چک نمبر 21 قبولہ شریف )