سینئر ریٹائرڈ ملازمین کا احترام
مکرمی! ماضی کی شاندار اسلامی روایات ’’بزرگوں کا احترام‘‘ برکت کا وسیلہ عمدہ اخلاق کا نمونہ۔ مذہبی فریضہ۔ باعث رحمت۔ خوشحالی اور ترقی کا باعث فلاح و بہبود کا ذریعہ اور حصول جنت کی سیڑھی سمجھا جاتا تھا لیکن آج خود غرضی اور نفسانفسی کا دور ہے ضعیف العمر۔ لاغر۔ معزور اور بے سہارا کو کوئی گلے لگانے کو تیار نہیں جبکہ وہ دیمک خوردہ نہ جانے کس طرح زندگی کے دن بستر مرگ پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر آہیں اور سسکیاں بھر بھر کر گزار رہا ہے صرف اسی سوچ میں خدا سے دعا کرتا ہے کہ ہم 75سالہ پنشنرز کو اعلیٰ عدلیہ پاکستان کے حکم میں کب کمیوٹڈ پورشن معمہ اضافہ جاں کی ادائیگی ہوگی۔ موت سے پہلے تو کچھ علاج کرالیں ورنہ ہمارے لئے یہ بے کار ہوگی ۔ ارباب اختیار براہ کرم توجہ فرمائیں (رب نواز صدیقی)