• news

غریب کی کمائی

مکرمی! کیا عمران خان قادری خان اور نواز اور شہباز کو معلوم ہے فی کس ماہانہ آمدنی اور غربت کی لکیر کے اوپر اور نیچے رہنے میں کیا فرق ہے۔ پہلے تو ان سب حکمران ٹولہ کو یہ ہی معلوم نہیں کہ انکی وجہ سے کتنے لوگ شام کو گھر جانے کی بجائے قبرستان چلے جاتے ہیں۔ اور کیوں؟ سڑکیں اور پل بنا بنا کر یہ عوام پر احسان نہیں کر رہے۔ ظلم کر رہے ہیں کیونکہ کاشت کاری اور زراعت و باغیانی کا رقبہ کم سے کم ہو گیا۔ جسکی وجہ سے ہمیں سب کچھ درآمد کرنا پڑتا ہے سوائے عقل کے بقول اک سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید صاحب کے بقول اقتدار پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے۔ قادری اور عمران خان نے سب ڈگریاں لی ہوں گی سارے ممالک کے سیر سپاٹے کئے ہوں گے۔ سارے تاج سر پر سجائے ہوں گے۔ لیکن باہر کے ملکوں میں ایک ایسی ڈگری اور تاج بھی ملتا ہے جسے کہتے ہیں عقل داڑھ کی ڈگری اور شرم کا تاج، اقتدار میں آنے کے خواہشمند خواتین و حضرات کیلئے یہ ڈگری اور تاج اتنا ہی ضروری ہے جتنی آئین 73ء کی شق 62اور 63ہے پہلے ان کو ان میں پی ایچ ڈی کرنی چاہئے۔ (ڈاکٹر محمد ارشد فانی کینٹ لاہور )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن