• news

انتہائی غیر معمولی الیکشن ہونے کے باوجود ملتان میں ٹرن آئوٹ توقعات سے بہت کم رہا

لاہور (خبر نگار) این اے 149 ملتان میں ضمنی انتخابات میں ضمنی انتخابات کی روایت کے مطابق جیتنے والے امیدوار نے ’’خاصے‘‘ ووٹ حاصل کرلئے مگر تحریک انصاف کے ایک ہفتہ قبل کے غیر معمولی کامیاب جلسے کو مدنظر رکھا جائے تو عامر ڈوگر نے توقع سے کم ووٹ لئے۔ 2013ء کے انتخابات میں جاوید ہاشمی 83569 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ طارق رشید کو 10 ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا جنہوں نے 73861 ووٹ حاصل کئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے اس وقت کے امیدوار عامر ڈوگر نے 20703 ووٹ حاصل کئے تھے۔ جاوید ہاشمی کے عام انتخابات میں 83 ہزار 569 اور مسلم لیگ ن کے 73ہزار سے زائد ووٹوں کو اکٹھا جائے تو یہ ایک لاکھ 56 ہزار ووٹ بنتے ہیں مگر جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کی حمایت کے باوجود ایک لاکھ 56 ہزار ووٹوں میں سے صرف 38393 ووٹ لے سکے جبکہ عامر ڈوگر جنہوں نے 20 ہزار ووٹ لئے تھے، 52231 ہزار ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح ان کے ووٹوں میں 37 ہزار ووٹوں کا اضافہ ہوا اور انتہائی غیر معمولی الیکشن ہونے کے باوجود ٹرن آئوٹ توقعات سے بہت کم رہا۔
ٹرن آئوٹ کم رہا

ای پیپر-دی نیشن