ملائیشین لیگ کی اجازت نہ ملنے پر نقصان کا ازالہ کیا جائے : عمران بٹ، وقاص شریف کی اپیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملائیشین ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت نہ ملنے والے تین اولمپئنز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے نقصان کے ازالہ کی اپیل کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوگول کیپر عمران بٹ اور نائب کپتان وقاص شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر ملائیشین ہاکی لیگ سے ہونے والے اپنے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے ہیں جس سے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ ہمارے مالی نقصان کا ازالہ کرئے اور ہمارے لئے کوئی مراعاتی پیکج اعلان کرئے۔