• news

سعید اجمل کا بائولنگ ایکشن تبدیل‘ عام بائولر بن گئے‘ سابق کرکٹرز کا اظہار تشویش

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ملتوی کیے جانے والے پاکستانی سپن باولر سعید اجمل کے ایکشن میں درستگی کے بعد وہ ایک عام باولر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں، کرکٹ حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جس طرح سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو درست کرنے کے لئے ان کے بازو کو جس طرح سیدھا کر کے بال کرائے جا رہے ہیں اس سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کسی عام کھلاڑیوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوگا اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مہنگے ترین باؤلر بن جائیں گے۔ بعض سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے نام نہ ظاہر کرنے پر کہا ہے کہ 40 درجے تک باؤلنگ ایکشن کے حامل سعید اجمل 2009ء سے اس ایکشن میں باؤلنگ کر رہے ہیں ایک دو ماہ میں ان کے ایکشن میں بہتری لانا ممکن نہیں ہے تاہم اتنا ضرور ہے کہ اگر سیدھے بازو سے وہ باؤلنگ کرائیں گے تو وہ صرف عام باؤلر بن کر رہ جائیں گے جس کا قومی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی سے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر ان کا متبادل باولر تلاش کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن