• news

شاہد آفریدی کی ون ڈے سکواڈ میں جگہ نہیں بنی‘ آرام کریں‘ بچوں کو سنبھالیں: اعجاز بٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی ون ڈے سکواڈ میں کوئی جگہ نہیں بنتی، اب گھر جائے آرام کرے  اور بچوں کو سنبھالے۔ قذافی سٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے بورڈ جو اقدامات کر رہا ہے وہ اچھے ہیں اس کے علاوہ جو بھی فیصلے کئے جا رہے ہیں ان کے مستقبل میں اچھے نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو 2015ء تک قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ میرے آنے سے پہلے ٹیم میں پلیئرز پاوز بہت زیادہ تھی جسے ختم کر دیا ہے۔ اگر اب بھی پلیئرز پاور بننا شروع ہو گئی ہے تو موجودہ چیئرمین جس طرح کے فیصلے کر رہے ہیں ختم ہو جائے گی۔ اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے جس طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے کوئی اور ہوتا تو اسے سمندر میں دھکا دے دیتا اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن