راولپنڈی ریمزنے انٹر ریجن انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور ( اے پی پی )راولپنڈی ریمز انڈر 19کرکٹ ٹیم نے کراچی زیبراز کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کو فائنل میچ میں 84رنز سے شکست دے کر انٹر ریجن انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں راولپنڈی ریمز انڈر 19ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوںپر 283رنز بنائے ۔ذیشان ملک نے109رنز بنائے۔کراچی زیبراز کی ٹیم ٹارگٹ نہ حاصل کرسکی اور 39.2اوورز میں 199رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ راولپنڈی ریمز کو ٹورنامنٹ کافائنل جیتنے پر دو لاکھ روپے ،رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ راولپنڈی ریمز کے ذیشان ملک کو فائنل میچ مین آف دی میچ کا 25000کا کیش ایوارڈ ملا ۔ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کراچی ڈولفنز کے نو ر ولی، بہترین بائولر اصغر اور بہترین آل رائونڈر حیدرآباد ہاکس کے دانیال حسن قرار پائے جنہیں 25000فی کس کیش ایوارڈ دیا گیا۔