تسنیم احمد صوفی پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے تسنیم احمد صوفی کو صدر، محمود احمد بٹ کو سیکرٹری جنرل جبکہ محمد اعجاز ملک کو خزانچی کے عہدہ پر منتخب کر لیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران کا بھی چناو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق صابر حسین ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین، غلام فرید سینئر نائب صدر، صباحت، تصور حسین، سعید غوری، مسز مہر جبیں شفقت ، مسز ذکیہ بانو نائب صدور، قاسم داود اور مسز رقیہ بانو ایسوسی ایٹ سیکرٹری جبکہ مجلس عاملہ میں عبدالحمید، وحید بھٹی، عبدالمالک، مسز عابدہ عاصم، مسز شباب منتخب ہوئیں۔