سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے بڑے بھائی گل شیر خان کا انتقال ڈی جی سپورٹس پنجاب کا اظہار تعزیت
لاہور(نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے بڑے بھائی گل شیر خان گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے۔ ڈائر یکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے جان شیر خان کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔