ساتویں عالمی اردو کانفرنس کراچی میں شروع ہوگئی
کراچی (خصوصی رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام ساتویں عالمی اردو کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔ آرٹس کونسل کو بلاشبہ اس بات پر خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے کہ گزشتہ سات سال سے مسلسل اس کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے اور یہ اعزاز بلاشبہ کونسل کے سیکرٹری سید احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو حاصل ہے کہ شہر قائد میں پاکستان کی قومی زبان کو انہوں نے زندگی بخشی۔