پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی کے ذریعے تجارت شروع
اسلام آباد/نئی دہلی (ثناء نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی کے ذریعے تجارت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت تین ہفتوں سے معطل تھی۔ مقبوضہ کشمیر سے چون لاکھ نوے ہزار سات سو پچاس روپے لال مرچ اور کالا زیرہ کے نو ٹرک آزاد کشمیر پہنچے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ نو ٹرک آزاد کشمیر سے باسٹھ لاکھ پینسٹھ ہزار روپے مالیت کے انار اور کھجور لے کر پونچھ پہنچے۔ بھارتی حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث گزشتہ تیس ستمبر سے تجارت معطل تھی۔