• news

این اے 118 کا مکمل ریکارڈ نادرا کو نہ بھجوانے کیخلاف درخواست، ریٹرننگ افسر، پی ٹی آئی امیدوار کو نوٹس جاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے این اے 118 کا مکمل ریکارڈ نادرا کو نہ بھجوانے کیخلاف دائر درخواست پر ریٹرننگ افسر اور تحریک انصاف  کے امیدوار حامد زمان کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کی جانب سے بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق چھپانے کے لئے الیکشن ٹربیونل کے حکم کے باوجود نادرا کو تصدیق کے لئے مکمل ریکارڈ نہیں بھجوایا۔ مزید ایک سو پینتالیس بیگ برآمد ہوئے جنہیں تصدیق کے لئے نادرا کو نہیں بھجوایا جارہا۔

ای پیپر-دی نیشن