• news

چنیوٹ: طاہر القادری نے 80 سالہ سیلاب متاثرہ خاتون کو 15 ہزار دیئے کارکنوں کو گھر بنا کر دینے کی ہدایت

چنیوٹ (نامہ نگار) چنیوٹ کے سیلاب متاثرہ خاندان کی 80 سالہ خاتون صغراں کو طاہر القادری کی جانب سے 15 ہزار روپے  اور مکان کی تعمیر کرنے کی ہدایت کر دی۔ معمر خاتون نے طاہر القادری کو بجلی کا بل دکھایا جو ایک لاکھ 28 ہزار کا تھا اور نوائے وقت کی خبر پر 100 روپے میں بدل گیا۔ معمر خاتون کا گھر اڈہ پٹھانکوٹ کے نواحی علاقہ میں تھا جو سیلاب کی نذر ہو گیا اور صغراں اور اسکا خاوند 90 سالہ نور محمد بچوں کے ساتھ ابھی تک کھلے آسمان تلے رہائش پذیر ہے۔ نور محمد اور صغراں نے نوائے وقت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن