پاکستان پٹرولیم لمیٹڈنے سندھ میں گمبٹ سائوتھ بلاک سے گیس کا چوتھا ذخیرہ دریافت کرلیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈنے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو سندھ میں گمبٹ کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔