داعش کوبانی کے 20 فیصد حصہ سے پسپا، ٹھکانوں پر 14 فضائی حملے
واشنگٹن، شام (بی بی سی+ اے ایف پی) کرد حکام نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں نے دفاعی اہمیت کے حامل شہر شامی شہر ’’کوبانی‘‘ کے 20 فیصد سے زیادہ حصے سے کنٹرول کھو دیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکی صدر براک اوباما اور یورپی رہنمائوں نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کی پیش قدمی روکنے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کوبانی میں امریکی طیاروں نے جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر 14 حملے کئے۔ فوجی ترجمان نے بتایا 19 عمارتوں، 2پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ادھر دمشق کے مشرقی علاقے جسرن میں بمباری سے خاتون، 6بچے اور 7 مرد مارے گئے۔