بدقسمتی سے ملک نئے صوبوں کی اہمیت سے ناواقف ہے: الطاف حسین
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے ہمارا ملک نئے صوبوں کی اہمیت سے ناواقف ہے، صوبوں کی انتظامی تقسیم کا معاملہ حقائق کو سننے اور بیان کرنے کا ہے، نئے صوبوں سے متعلق حقائق کی تصدیق کا حق عوام کو ملنا چاہئے، اس سے متعلق جتنی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں وہ طلباء اور طالبات میں تقسیم کرنی چاہئیں۔