مہاراشٹر، ہریانہ کے الیکشن: انتخابی جائزوں میں بی جے پی کی جیت کی پیشگوئی
نئی دہلی (بی بی سی+ اے ایف پی) بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ریاستی اسمبلی کے انتخابات مقامی رہنماؤں کے نام پر نہیں بلکہ وزیر اعظم کے نام پر لڑے گئے۔ دوسری جانب ہریانہ میں بی جے پی تنظیمی طور پر نسبتاً کمزور ہے لیکن وہاں بھی اس نے ماضی کے مقابلے اس بار کسی بھی جماعت سے اتحاد کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ بی جے پی نے یہاں بھی انتخاب اکیلے لڑاہے۔انتخابات کے نتائج تو پرسوں آئیں گے لیکن تمام جائزے اورانتخابی سروے دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔گذشتہ لوک سبھا کے انتخابات میں تاریخ ساز شکست کے بعد کانگریس اپنے تاریخی زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیا ل ہے کہ مودی تنقید اور مخالفت پسند نہیں کرتے۔