ملتان : ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان استعفیٰ نہیں دونگا: عامر ڈوگر
ملتان (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے این اے 149 ملتان میں ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق ملک عامر ڈوگر 52 ہزار 321 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائے۔جاوید ہاشمی نے 38 ہزار 391 ووٹ لئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹرجاوید نے 6 ہزار 326 ووٹ حاصل کئے۔ این اے 149 میں کل 99 ہزار 609 ووٹ ڈالے گئے ان میں سے 688 مسترد کر دئیے گئے۔ حلقہ این اے 149 ملتان سے منتخب ہونے والے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے منتخب ہوا ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گا۔ تحریک انصاف کی سپورٹ سے منتخب ہوا ہوں عمران خان کا ہر حکم ماننے کا پابند ہوں۔