سادھوکے: کارکنوں کے تشدد سے ہلاک سب انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ طاہر القادری کیخلاف درج
سادھوکے (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر شوکت علی انصاری کے قتل کا مقدمہ طاہر القادری کیخلاف درج کرلیا گیا۔ طاہر القادری کیخلاف تھانہ صدر کامونکے میں اس سے قبل درج مقدمہ نمبر 394/14 میں قتل کی دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی۔ طاہر القادری کیخلاف اپنے مریدین کو پولیس پر حملہ کرنے کیلئے اکسانے کے الزامات ہیں۔ سب انسپکٹرشوکت انصاری عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ تصادم میں زخمی ہونے کے بعد بدھ کو گوجرانوالہ کے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔