• news

کشمیر، اروناچل پردیش اٹوٹ انگ چین اور پاکستان نے ہماری زمین پر قبضہ کررکھا ہے: بھارتی ہٹ دھرمی

نئی دہلی (کے پی آئی)کشمیر اور اروناچل پردیش کو بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے بھارت کے بہت بڑے حصے پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے جس میں آزاد کشمیر بھی شامل ہے۔ نئی دہلی میں اخبار نویسوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ چین کی لیڈر شپ پر کئی مرتبہ یہ واضح کردیا گیا ہے کہ جموں کشمیر اور ارونا چل پردیش بھارت کے اٹوٹ انگ ہیں۔ ہمسایہ ممالک دعویٰ کررہے ہیں کہ شمال مشرقی ریاستوں خاص طور پر کشمیر میں ایک بہت بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر بھارت نے قبضہ کیا ہے جو کہ سراسر کھلی دھمکی ہے۔ بھارت نے ہمسایہ ممالک کے کسی بھی حصے پر کوئی غیر قانونی قبضہ نہیں کیا۔ دوسری جانب بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نیشنل سکیورٹی گارڈ کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک بھارت کو دھمکا نہیں سکتا۔ ہم بہت طاقت ور ملک ہیں۔ بھارت اور چین کو مل بیٹھ کر سرحدی تنازعہ حل کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن