• news

معاوضوں کا تنازع‘ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ بھارت ادھورا چھوڑ دے گی

لندن (بی بی سی رپورٹ)بھارت کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے درمیان معاوضوں کے تنازع کے بعد پیدا ہونے والے صورتِ حال کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد اپنا دورہ ختم کر کے واپس جا رہی ہے۔یہ دورہ ویسٹ انڈیز بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں کے تنازع کی وجہ سے ختم کیا جا رہا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان جاری تنازع کے بعد وہ بھارت کا دورہ ختم کر رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز بورڈ نے کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی فوری طور پر واپس جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کے دورے کے دوران ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان کنٹریکٹ کے تنازع کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔کوچی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ سے قبل بھی یہ افواہ تھی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بورڈ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے نہیں میچ نہیں کھیلنا چاہتی۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے دور? بھارت کے دوران پانچ ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک دو ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں اور وشاکھاپٹنم میں کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ طوفان کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن