چین کا گڈانی منصوبہ کو ناقابل عمل قرار دیکر سرمایہ کاری سے انکار
اسلام آباد (خبرنگار) چےن نے گڈانی پاور منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیکر سرماےہ کاری کرنے سے انکار کردےا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پاک چین انرجی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں چین نے پاکستان کو گڈانی پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ حکومت نے چین کی مدد سے گڈانی میں 6600 میگاواٹ کول پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جن منصوبوں پر آئندہ ماہ دستخط ہونگے ان کی فہرست جاری کر دی گئی۔ نئی فہرست میں خیبرپی کے، تھر، پورٹ قاسم، گوادر اور پنجاب کے منصوبے شامل ہیں۔ تھر میں 1900 میگاواٹ کے کول پاور منصوبے لگائے جائیں گے۔خےبر پی کے مےں، سکھی کیناری اور کروٹھ پن بجلی منصوبے نئی فہرست میں شامل ہیں۔ رحیم یار خان، ساہیوال اور مظفر گڑھ میں 1320 میگاواٹ کول پاور منصوبہ اور سندھ میں 250 میگا واٹ کے ونڈ پاور پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ چولستان میں ہزار میگا واٹ قائد اعظم سولر منصوبہ بھی فہرست میں شامل ہے۔
چین/ انکار