پاکپتن میں طالب علم زیادتی کے بعد قتل، گوجرہ میں سٹاف نرس کو مار ڈالا
پاکپتن+ عارفوالا + گوجرہ (نامہ نگاران) پاکپتن میں زیادتی کے بعد دسویں جماعت کا زیر تعلیم طالب علم قتل، گوجرہ میں سٹاف نرس کو مار ڈالا۔ پاکپتن میں 149-Eکے غلام حسین کا پندرہ سالہ بیٹا نادر علی گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لئے نکلا گھر واپس نہ آیا تلاش پر پتہ چلا سفیر احمد اور حماد انور اس کو موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے سفیر سے پوچھا گیا تو اُس نے نادر علی کو اغوا تسلیم کیا اور واپسی کا وعدہ کیا۔ سات روز بعد پولیس نے سفیر احمد کو گر فتا ر کیا تو اُس نے تسلیم کیا میں نے حماد انور کے ساتھ مل کر نادر علی کو اغوا کیا اور اس کو نشہ آور گولیاں دے کر 145-EB ایک احاطہ میں لے جا کر زیادتی کی جس پر نادر علی نے کہا میں گھر جا کر بتاﺅں گا۔ اس خوف سے نادر علی کا گلا دبا کر قتل کر کے احاطہ میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر عارفوالا نے موقع پر جا کر گڑھا سے نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے THQہسپتال منتقل کیا اور سفیر احمد اور حماد انور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایک ملزم گرفتار دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ گوجرہ میں نجی ہسپتال کے گن مےن کی سٹاف نرس سے زےادتی کی کوشش، ناکامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دےا۔ چک 156 گ ب پدری کے رہائشی محنت کش اشفاق کی بےٹی بےس سالہ سمےرا بی بی چک 153 ج ب تن پلےاں اڈا پر ےاسر حق سرجےکل اےنڈ گائنی ہسپتال مےں چار ماہ سے بطور نرس ڈےوٹی سرانجام دے رہی تھی حسب معمول وہ اپنی ڈےوٹی پر موجود تھی ہسپتال کے گن مےن بوٹا مسےح سکنہ کالاشاہ کاکو شےخوپورہ کے رہائشی نے سمےرا کو اکےلی پا کر اس سے زبردستی زےادتی کی کوشش کی مزاحمت کے بعد ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی 15پر پولےس کو اطلاع دی گئی جس پر ڈی اےس پی عاطف عمران اور اےس اےچ او صدر حاجی عمر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم فرار ہونے مےں کامےاب ہو گےا۔ پولےس نے نعش قبضہ مےں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ پولےس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
زیادتی قتل